تلنگانہ

آئمہ و موذنین کو ہر ماہ 10 ہزار روپے اعزازیہ دینے تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو کا وعدہ

حیدرآباد _ 10 نومبر ( اردولیکس) بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز تارک راما راو نے ریاست کے آئمہ و موذنین کے ہر ماہ دئے جانے والے اعزازیہ کی رقم کو دوگنی کردی جائے گی۔بی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائدین کے ساتھ تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تارک راماراو نے کہا کہ کانگریس ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئمہ و موذنین کے اعزازیہ کو 10 ہزار روپے کردیا جائے گا۔

 

کانگریس کے میناریٹی ڈیکلریشن میں آئمہ و موذنین کے اعزازیہ کی رقم کو  10 ہزار کر دینے کے وعدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ چندر شیکھر راو حکومت کی جانب سے اس طرح کی امداد کی اسکیم ملک بھر میں پہلی مرتبہ تلنگانہ میں شروع ہوئی ۔کانگریس جن جن ریاستوں میں برسراقتدار ہے وہاں اس طرح کی کوئی اسکیم نہیں ہے

 بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر نے کہا کہ کانگریس بار بار یہ کہتے آرہی ہے کہ چندر شیکھر راو حکومت نے 12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ 2014ء کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی بی آرامیس پارٹی نے اپریل 2016 میں ہی 12 فیصد مسلم تحفظات کو فراہم کرنے سے متعلق اسمبلی میں قرارداد منظور کرتے ہوئے مسلم تحفظات میں اضافہ کرنے کی مرکز کو قرار داد راونہ کی تھی لیکن مرکز میں بی جے پی حکومت نے مسلم تحفظات میں اضافہ کو منظوری نہیں دی اور اسمبلی کی جانب سے روانہ کردہ قرار داد کو التوا میں رکھ دیا۔
تاہم وہ وعدہ کرتے ہیں کہ 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں بننے والی سیکولر حکومت میں بی آرایس کا اہم رول رہے گا۔ اس وقت مرکز میں اقتدار میں آنے والی حکومت میں 12 فیصد مسلم تحفظات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button