تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ان افراد کو گھر سے ووٹ ڈالنے کی اجازت : چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار

حیدرآباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن کے چیف کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں پہلی بار 80 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی الیکشن کمیشن کا ریاست کا دورہ جمعرات کو ختم ہو گیا۔ اس موقع پر مرکزی الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دیگر کمشنروں کے ساتھ حیدرآباد میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجیو کمار نے کہا کہ یہ ایک اچھا نتیجہ ہے کہ تلنگانہ میں مرد اور خواتین ووٹر تقریباً برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022-23 میں 22 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ووٹ یکطرفہ طور پر نہیں ہٹائے گئے۔  فارم ملنے کے بعد ووٹ ڈیلیٹ کر دیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد درخواست دینے والے 2.21 لاکھ نوجوانوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ 66 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں 3.45 لاکھ نوجوان خواتین ووٹر ہیں۔ ریاست میں 35,356 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button