تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے بی آر ایس پارٹی کے تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد _ 16 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی تین  سیٹوں کے لئے منعقدہ انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے ایم ایل اے کوٹہ کے تحت منعقدہ اس انتخابات کے لئے آج پرچہ نامزدگی سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ تھی تین سیٹوں کے لیے کل چار پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے جن میں سے الیکشن افسر نے آزاد امیدوار پالاموری کمل کا پرچہ نامزدگی مسترد کر دیا ۔ اس کے ساتھ بی آر ایس کے تینوں امیدوار  وینکٹ رامی ریڈی، دیشاپتی سرینواس  اور نوین کمار کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا۔ بعد ازاں بی آر ایس کے تین امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر سے کامیابی کا توصیف نامہ حاصل کئے ۔ بی آر ایس کے وزراء ویمولا پرشانت ریڈی، ملا ریڈی، ایم ایل اے اور ایم ایل سی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button