جنرل نیوز

جناب عبدالصمد نواب مرحوم کا 14 دسمبر اتوار کو تعزیتی جلسہ ، کریم نگر میں مشاورتی اجلاس منعقد

کریم۔نگر 13دسمبر 2025.

مشاورتی اجلاس بضمن عبدالصمد نواب صاحب مرحوم کے تعزیتی جلسہ کے لیے بتاریخ 13دسمبر بروز ہفتہ 11بجے دن دفتر خادمان ملت پر تین تنظیموں ادارہ خادمان ملت،انجمن ترقی اردو،مسجد افضل بیابانی کی جانب سے رکھا گیامرحوم ان تین تنظموں کے روح رواں تھے

 

۔سب کے اتفاق راۓ سے طۓ پایا کہ جلسہ تعزیت عبدالصمد نواب صاحب مرحوم 14/دسمبر بروز اتوار بوقت 10بجے صبح بمقام ایس ایس گارڈن رضوی چمن پر بصدارت حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی ضلع کریم نگر منعقد کیا جاۓگا۔

 

تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بہ پابندی وقت اس جلسہ میں شرکت فرمائیں۔اس مشاورتی اجلاس میں مولانامفتی علیم الدین نظامی بیابانی،حافظ احمد منقبت شا ہ خان صدر قاضی،سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو،حمید الدین انجنیرصدر مسجد افضل بیابانی،قریشی صاحب جوائنٹ سکریٹری ادارہ خادمان ملت،فصیح الدین صاحب،ساجد صاحب،عبدل احد نوید صاحب،مقبول صاحب، مقتدر مکرم صاحب،سید امام الدیں نامہ نگار ہندی ملاپ،محمد سعادت علی صدیقی نامہ نگار روزنامہ سیاست،حافظ صادق علی احمد نامہ نگار روز نامہ اعتماد،نثا احمد پروانہ نامہ نگار روز نامہ راشٹریہ سہارا،محمد افضل پاشاہ 4tv,یوسف شریف صاحب،محمد فصیح ادین،حافظ مطہر الدین صاحب،ایڈوکیٹ مجیب الدین صاحب،افضل محی الدین ٹیچر،عمران،شاہد افریدی و دیگر تینوں تنظیمون کے ارکین مو جو دتھے۔ اس تعزیتی اجلاس میں

عامتہ المسلمین سے گزرش کی جاتی ہے کہ شرکت فرمائین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button