تلنگانہ

نظام آباد میئر نیتو کرن کے شوہر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی _ حملہ اوار نے جاری کیا ویڈیو ؛ کہا زمین قبضہ کرنے پر کیا حملہ

نظام آباد، 18 نومبر (اردو لیکس ): تلنگانہ کے  نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی میئر ڈنڈو نیتو کرن کے شوہر ڈی شیکھر پر ایک آٹو ڈرائیور نے لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ناگارام میں ایک مقامی کارپوریٹر کے دفتر کے سامنے شام کے وقت پیش آیا۔

 

اطلاعات کے مطابق آٹو ڈرائیور کی اراضی پر مبینہ طور پر ڈی شیکھر نے کئی سالوں سے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا۔ آٹو ڈرائیور نے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں دعویٰ کیا کہ شیکھر کے حامیوں نے اس کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ یہ زمین کانگریس کے دور حکومت میں دی گئی تھی، لیکن شیکھر نے مبینہ طور پر اس پر ناجائز قبضہ کر لیا تھا۔

 

ویڈیو میں آٹو ڈرائیور نے مزید الزام لگایا کہ شیکھر نے زمین کا قبضہ چھوڑنے کے لیے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی، جو وہ ادا کرنے کے قابل نہیں تھا۔ اس نے کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود شیکھر اور اس کے لوگ ملاقات کے لیے تیار نہیں ہوئے، جس کے نتیجے میں اس نے اشتعال میں آکر شیکھر پر حملہ کر دیا۔

 

حملے کے بعد شیکھر کو فوری طور پر ایک خانگی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سنسنی پھیل گئی۔

 

سرکل انسپکٹر نے اس معاملے پر فی الحال کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، اور حملہ آور کے الزامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button