جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا نے سکھی سنٹر کا اچانک دورہ کیا

نارائن پیٹ: 06 ڈسمبر (اردو لیکس) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا نے آج صبح ضلع مستقر کے بی سی کالونی میں موجود سکھی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور اب تک موصول ہونے والی شکایت فائلوں اور سکھی سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر کلکٹر نے سکھی منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مسائل کے لیے سکھی سنٹر سے رجوع ہونے والی ہر خاتون کے مسئلہ کو مکمل طور پر حل کریں۔ سکھی سنٹر کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس سال اب تک 180 معاملات (کیسز )رپورٹ ہوئے ہیں،کلکٹر نے نابالغ لڑکیوں کے معاملے میں بہت محتاط رہنے اور مناسب کونسلنگ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے گھریلو تشدد کے معاملات میں صرف کونسلنگ فراہم کرنے کے بجائے خواتین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کو کہا۔

 

گھریلو تشدد کے معاملات میں جو مرد حضرات کونسلنگ کے لیے نہیں آتے،انکے لیے پولیس کی مدد لینے کا مشورہ دیا۔ اسی طرح انہوں نے ذاتی طور پر یا فون پر ہر معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے بچوں کو ریاستی گھر بھیجا جائے یا بالاسادنم میں رکھا جائے، ان کی فلاح و بہبود کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے۔ سکھی خدمات کے لیے 181 ڈائل کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر وینوگوپال سکھی سینٹر قانونی مشیرہ ایڈوکیٹ اصفیہ خانم، کرانتی ریکھا سوشل کونسلر، اشونی کیس ورکر اور لکشمی پیرامیڈیکل موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button