Uncategorized

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ واقفیتی پروگرام

پداپلی:8 جنوری 2023(محمد استقام الدین) تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن کے زیر اہتمام8/ جنوری بروز اتوار 2023 کو بمقام مسلم شادی خانہ کریم نگر میں ایک روزہ وا قفیتی پروگرام عمل میں لایا گیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئےسرور شاہ بیابانی صاحب سرپرست ٹرینڈ ٹیچرس نے کہا کہ اس پروگرام کا اہم مقصد ریاست تلنگانہ کے حالیہ جاری کردہ مختلف سرکاری ملازمتوں کے نوٹیفیکیشنس،اُسکی تیاری، اہلیت وغیرہ سے روشناس کروانا ہے۔

 

بعد ازاں جناب افضل محی الدین صاحب نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے تقریباً 43,000 جائیدادوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور انہوں نے تمام نوٹیفکیشنس کو تفصیلی طور پر سمجھایا ہے اور کہا کہ ریاستی سطح پر OC میں 20557 پوسٹس، EWS میں 5657، BCE میں 1865 اور BCB میں 1865 پوسٹس ہیں۔ اور اسی طرح ضلع کریم نگر میں OC میں 1184، EWS میں 279، BCE میں 103، اور BCB میں 248 جائیداد ہیں۔ اسکے بعد جناب عامر صاحب نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کسی بھی امتحان کے تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں Moc-test کی پریکٹس اور ٹائم منیجمنٹ بہت ضروری ہے۔ جناب غوث صاحب نے کہاکہ کے امتحان کی تیاری کے لیے پڑھنا ، مشق کرنا اور اسکا اعادہ کرنا ضروری ہے۔

 

جناب سلیم صاحب اور قدوس صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محنت کے بغیر کامیابی نا ممکن ہے کسی چیز کو حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے۔اور کہاکہ محنت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ضرور کامیاب کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہاکہ جلد سے جلد گروپ ۔ IV کی مفت کوچنگ دینے کا اعلان کیا جائیگا۔
جناب اشرف احمد صاحب نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اپنی سونچ کو محدود نہ رکھے بلکہ محنت و قربانی کے ساتھ اپنے عزم کو کامیاب بنائیں ۔اس پروگرام میں تقریباً 170 سے زائد طالبہ نے شرکت کی۔ ہیں۔

 

اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کےسرپرست جناب سرور شاہ بیابانی ، جناب سیدافضل محی الدین صاحب، محمد عامر (پنچایت سکریٹری)، اشرف (جونیئر ایسٹ سیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ)، اعجاز فاطمہ ایس۔ جی۔ ٹی ، قاضی محمدشجیع الدین ٹی جی ٹی، جناب ڈاکٹر سلیم صاحب ، جناب محمد مظفر صاحب، مسلم ایجوکیشن سوسائٹی، عبدالصمد نواب صاحب، عبد القدوس صاحب، صدر سید مطہر الدین،جنرل سکرٹری عبد المجید اشتیاق ،نائب صدرخواجہ اظہر الدین،اظہار حسین،شبیر احمد،محمد یاسین خواتین میں فوزیہ کوثر(نائب صدر)، نکہت راعنا،عائشہ ثمین، مسرت جہاں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button