جرائم و حادثات

باتھ روم میں خفیہ کیمرہ ، اسکول پرنسپل کی بھگا بھگا کر پٹائی _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 6 جولائی ( اردولیکس) مہاراشٹر کے پونے کے ایک اسکول میں بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے طلبہ کے سرپرستوں کے ساتھ مل کر عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے پرنسپل کو اسکول کے احاطے میں بھگا بھگا کر پٹائی کردی جس میں پرنسپل کا شرٹ پھٹ گیا۔پرنسپل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے لڑکیوں کے واش روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں پرنسپل پر حملہ کی نیشنل میڈیا نے دو وجوہات بتائیں ہیں ان میں لڑکیوں کے واش روم میں کیمرے لگانے کے علاوہ پرنسپل اسکول میں عیسائی مذہب کی تعلیمات دے رہا ہے

 

یہ واقعہ  پونے کے تلیگاؤں میں واقع ڈی وائی پاٹل اسکول کا ہے جہاں پرنسپل کو دائیں بازو کی تنظیم وشو ہندو پریشد کے ارکان نے مارا پیٹا، جنہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسکول میں طلباء کو عیسائی تعلیم پر مجبور کر رہا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کا ایک گروپ، جو  بجرنگ دل کے ارکان کے ساتھ تھا، منگل کو پونے کے تلیگاؤں دبھاڈے علاقے میں پاٹل اسکول کے احاطے میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر "مہا دیو ” کے نعرے لگاتے ہوئے  اسکول کے پرنسپل پر حملہ کیا۔۔ حملہ کا ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔پرنسپل الیگزینڈر کوٹس ریڈ، کو ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے جس کا 25-30 سے زیادہ لوگوں کے ہجوم نے پیچھا کیا۔ ہجوم میں شامل لوگ "ہر ہر مہادیو” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

 

اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اسکول کے عملہ کا کہنا ہے کہ پرنسپل کافی سخت مزاج کے ہیں اور انھیں ایک منصوبہ کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button