ایجوکیشن

جمعہ 7 جولائی کو تلنگانہ انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے بھی نتائج

حیدرآباد _ 6 جولائی( اردولیکس) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ  اڈوانسڈ سپلیمنٹری  امتحانات کے نتائج جمعہ 7 جولائی کو دوپہر دو بجے جاری ہوں گے۔

 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ  اور سیکنڈ ایئر کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات  12 سے 20 جون تک منعقد ہوئے تھے۔  یہ امتحانات ریاست بھر میں 933 امتحانی مراکز میں منعقد ہوئے تھے۔

 

انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سیکنڈ دونوں امتحانات میں کل 4,12,325 طلباء نے شرکت کی۔ اس میں سے 2,70,583 طلباء نے فرسٹ ایئر اور 1,41,742 طلباء نے سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button