تلنگانہ

نظام آباد ضلع کے ٹمریز اسکولوں میں چکن کی سربراہی کے ٹنڈرس میں دھاندلیاں

سینئر کانگریس قائد و سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم کی ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار سے دھاندلیوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا پرزور مطالبہ

نظام آباد:22/جون (پریس نوٹ) نظام آباد ضلع میں  تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) کے زیر انتظام چلائے جارہے(19)ریسیڈنشیل اسکولس میں طلبہ و طالبات کو غذائی اشیاء کی سربراہی کیلئے محکمہ میناریٹی ویلفر ضلع نظام آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹنڈرس طلب کئے گئے اس ٹنڈرس کے ادخال کی آخری تاریخ 21/جون 2024ء بوقت شام 5:00بجے مقر ر کی گئی۔ جس میں مختلف اشیاء کرانہ سامان، خوردینی اشیاء ترکاری اور چکن کی سربراہی کے سلسلہ میں ٹنڈر دہندگان نے ٹنڈرس داخل کئے۔

اس دوران اس بات کا حیرت انگیز انکشاف اور بد عنوانیاں و دھاندلی کے واقعات منظر عام پر دیکھنے میں آئے کہ نظام آباد ضلع کے تمام (19) ٹمریز اسکولوں میں ہر ایک ٹمریز اسکول میں ہر ہفتہ 40تا45کلو چکن اور ایک ماہ میں کم سے کم ایک ٹمریز اسکول میں 160کلوچکن اور نظام آباد ضلع کے جملہ 19ٹمریز اسکولس میں ہر ماہ تقریباً30.50کنٹل چکن سربراہ کرنے کیلئے ٹنڈرس کی طلبی اور ادخال کے موقع پر گذشتہ 8سالوں سے نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ کا رہنے والا ایک بندہ چالاکی و ہوشیاری سے ٹنڈرس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہوئے دیگرکاروبار کرنے والوں کو گمراہ کرتا چلا آرہا تھا

 

۔چکن کی سربراہی کے سلسلہ میں نظام آباد شہر کے مشہور و معروف ناز چکن سنٹر احمدی بازار نظام آباد کے مالک سید مرتضیٰ نے بھی حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے چند ٹمریز اسکولوں میں چکن سربراہی کیلئے ادخال کے موقع پر ناز چکن سنٹر سے وابستہ ملازمین کو ٹنڈر داخل کرنے سے باز رکھتے ہوئے حیلے بہانے کرنے اور وقت گذاری کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کی

 

۔ اور محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد کے عہدیداروں کو گمراہ کیا۔ بعد ازاں ٹنڈرس داخل کرنے سے مذکورہ افراد کو روک کر رکاوٹیں پیدا کرتا رہا۔ ان حالات پر آج سینئر کانگریس قائد و سابقہ ڈپٹی میئر بلدیہ نظام آباد مسٹر ایم اے فہیم نے ناز چکن سنٹر احمدی بازار نظام آباد کے مالک سید مرتضیٰ اور ان کے ملازمین کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد مسٹر کرن کمار سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد میں کی جارہی بے قاعدگیوں اور غیر متعلقہ محکمہ سے وابستہ فرد کا ٹنڈر ادخال کے موقع پر ٹنڈر دہندگان کو گمراہ کرنے اور ٹنڈر داخل کرنے سے روکتے ہوئے مسائل پیدا کرنے سے واقف کروایا۔ اور کہاکہ ایک غیر متعلقہ شخص کس طرح اپنے آپ کو محکمہ اقلیتی بہبود کے ملازم کی طرح ٹنڈر ادخال باکس کے پاس موجود رہتے ہوئے ٹنڈر داخل کرنے اور روکنے کی کوشش کرتا رہا اور محکمہ کے لوگ دانستہ طورپر چشم پوشی و نظر انداز کرتے رہے جس سے محکمہ کے عہدیددار بھی اس شخص کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے دھاندلیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ناز چکن سنٹر احمدی بازار نظام آباد کئی دہوں سے چکن کے کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں اورجی ایس ٹی کی پابندی سے اداکرتے ہوئے ایک فرض شناس تاجرکی طرح حکومت کے شرائط پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں۔اور چکن کی سربراہی کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے قواعد و ضوابط کے مطابق فارم کی خانہ پری ہزاروں روپئے ڈی ڈی، جی ایس ٹی کی ادائیگی جیسے مرحلوں کو مکمل کرتے ہوئے ٹنڈرس ادخال کیلئے دفتر محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد پہنچے۔ سینئر کانگریس قائد و سابقہ ڈپٹی میئر مسٹر ایم اے فہیم نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل کلکٹرکرن کمار سے اس سلسلہ میں تحقیقات کرنے اور گذشتہ 8سالوں سے سربراہ کئے جارہے چکن کے الاٹمنٹ سربراہی اور رقمی بلوں کی اجرائی و علیحدگی کے تعلق س تحقیقات کرتے ہوئے حقائق کو منظر عام پر لائیں

 

۔اورٹمریز اسکولوں کو سربراہ کی جارہی اشیاء بالخصوص چکن کو گذشتہ 8سالوں سے ایک ہی شخص کے ٹنڈرس کو منظور کرنے کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں ہر کام میں بد عنوانیاں و دھاندلیاں کرتے ہوئے لاکھوں کروڑہا روپئے عوامی فنڈ کو ہڑپ لیا جاتا رہا۔ اسی طرح ٹمریز اسکولوں میں بھی اسی طرح کے بد عنوانیاں و دھاندلیاں کی جاتی رہی ہے جس کے خلاف تلنگانہ ریاستی حکومت سخت قدم اٹھائے گی۔

 

قائد کانگریس و سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم نے کہاکہ ٹمریز اسکولوں میں اشیاء و چکن کی سربراہی میں بے قاعدگیوں و دھاندلیوں کے تعلق سے حکومتی مشیر ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اور میناریٹی مسٹر محمد علی شبیر کو بھی حالات سے واقف کروایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی انکوائری کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بد عنوانیوں و دھاندلیوں میں ملوث خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش و اقدامات کئے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button