تلنگانہ

نیٹ امتحان میں تلنگانہ کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ – ہنمکنڈہ کے طالب علم کو آل انڈیا 13 واں رینک

این ای ای ٹی-یوجی 2026 کے دوبارہ امتحان میں تلنگانہ کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تلنگانہ کے 8 طلبہ نے 690 سے زائد نمبر حاصل کیے۔ این ٹی اے کے مطابق ٹاپرس میں تلنگانہ کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

 

ایس آر تعلیمی اداروں کے چیئرمین اے وردھا ریڈی نے بتایا کہ ہنمکنڈہ کے ویریاگاری ساہیو نے 705 نمبر حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا 13ویں رینک حاصل کی۔ بورہ سائی چرن نے 19ویں، کندگٹلہ انیش نے 21ویں، اندیم سائی چرن ریڈی نے 38ویں، مایوک جے سنگھ نے 42ویں، کومپلی سائی گایتری نے 83ویں، روتومبیکا موہنتی نے 91ویں اور دیویش سری گوپال اگروال نے 123ویں رینک حاصل کی۔

 

آندھرا پردیش کی نامالا پرینکا نے 36ویں، گراندھی ہنیش نے 74ویں، ریلنگی جے شنمکھی نے 86ویں، کونڈریڈی ہاریکا دیوی شری انوہیا نے 103ویں، وانگا سری نواس ریڈی نے 125ویں اور وڈی پلی دشینت نے 126ویں رینک حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button