نیشنل
چھتیس گڑھ کے جنگل میں بھاری انکاؤنٹر – 25 ماؤ نواز ہلاک

حیدرآباد _ چھتیس گڑھ ریاست کے نارائن پور ضلع کے مَادھ جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسس کے ساتھ تصادم میں تقریباً 25 ماؤ نواز ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ابوجھ مَڑھ کے جنگلات میں ماؤ نوازوں کے اعلیٰ قائدین کی میٹنگ ہو رہی تھی ، ایسی اطلاع پر تقریباً 2 ہزار سٹرکٹ ریزرو گارڈ کے جوانوں نے چہارشنبہ کی صبح سویرے تلاشی مہم شروع کیا۔
تلاشی مہم کے دوران جب سیکورٹی فورس نارائن پور ضلع کے مَادھ علاقے میں پہنچی تو بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس انکاؤنٹر میں تقریباً 25 ماؤ نواز ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آر جی جوانوں نے ماؤ نواز قائدین کو گھیر لیا تھا۔ اس دوران سیکورٹی فورس اور ماؤ نوازوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری رہی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے