تلنگانہ

دانم ناگیندر نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

حیدرآباد: ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دانم ناگیندر نے سپریم کورٹ میں ایس ایل پی (Special Leave Petition) دائر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دانم نے آج دوپہر سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی۔

 

اسی معاملے میں پہلے ہی بی جے پی کے رکنِ اسمبلی ایلیٹی مہیشور ریڈی اور بی آر ایس کے رکنِ اسمبلی پادی کوشک ریڈی نے کیویٹ (Caveat) دائر کر رکھی ہے۔

 

بی آر ایس کے ٹکٹ پر خیریت آباد حلقے سے منتخب ہونے کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے دانم ناگیندر کو ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ان کی نااہلی 23 اپریل 2024 سے نافذ العمل سمجھی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button