جنرل نیوز

کاماریڈی بار ایسوسی ایشن کی حکومتی مشیر محمدعلی شبیر سے نئے عدالتی کمپلیکس کیلئے فنڈز کی درخواست

کاماریڈی بار ایسوسی ایشن کی حکومتی مشیر محمدعلی شبیر سے نئے عدالتی کمپلیکس کیلئے فنڈز کی درخواست

 

کاماریڈی19/ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ)

کاماریڈی بار ایسوسی ایشن کے صدر بتول نارائن کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے 19 ستمبر کو ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ وفد نے کاماریڈی ضلع مرکز میں نئے قائم ہونے والے 10 عدالتوں، فیملی کورٹ اور پوکسو کورٹ کے لئے ضروری فنڈز فوری طور پر منظور کرنے کی درخواست کی۔

وکلاء نے کیاسَم پلی کے مضافات میں تعمیر کئے جانے والے نئے عدالتی عمارتوں کے کمپلیکس کیلئے حکومت سے جلد از جلد فنڈز جاری کروانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محمد علی شبیر کی کوششوں سے کاماریڈی کیلئے سب کورٹ منظور ہوا تھا، اسی طرح موجودہ نئے عدالتی کمپلیکس کیلئے بھی حکومت سے درکار فنڈز منظور کروانے میں تعاون کیا جائے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل شیام گوپال راؤ، سینئر وکلاء جگن ناتھم، وینکٹ رام ریڈی، نِمّا دامودر ریڈی، کے وینو گوپال راؤ، سوریہ پرساد، شبانہ بیگم، آر دیویندر، راجا بابا گوڑ اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button