تلنگانہ

حیدرآباد کے ٹپہ جبوترہ اور کئی علاقوں میں آدھی رات کو زہریلی گیس کی طرح عجیب و غریب بو کا اخراج _ خوف کے عالم میں لوگوں نے رات سڑک پر گزاری

حیدرآباد _ 25 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقہ ٹپہ جبوترہ کاروان اور کئی علاقوں میں چہارشنبہ کی آدھی رات کو عجیب و غریب بو ہوا میں پھیل گئی۔ مقامی افراد اس بو کو زہریلی گیس تصور کرتے ہوئے اپنے مکانات سے باہر نکل گئے اور رات سڑک پر گزاری۔ بتایا گیا ہے کہ رات دو بجے کے بعد سے ہوا میں یہ عجیب و غریب بو شروع ہوئی ۔جس کو لوگ برداشت نہ کرتے ہوئے  ماسک پہن لیا ۔

 

آدھی رات سے اچانک شروع ہونے والی بدبو کیا  زہریلی گیس تھی  کیمیکل  یا کوئی اور  اس کی سرکاری طور پر وضاحت نہیں ہو سکی ۔ بدبو کی وجہ سے مقامی لوگ سخت پریشان ہوئے بعض خاندان اپنے مکانات کو مقفل کرتے ہوئے دوسرے مقامات منتقل ہوگئے ۔

 

کچھ خواتین اور بچے بیمار پڑ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹپہ جبوترہ  کے علاوہ پانچ دیگر کالونیوں میں بھی یہی صورتحال تھی  جس سے مقامی لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ٹپہ جبوترہ، یوسف نگر، کاروان، نٹراج نگر اور مہیش کالونی کے مکینوں نے خوف کی وجہ سے رات بھر چوکس رہے ۔

 

مجلس کے کارپوریٹر ذاکر باقری نے اس عجیب و غریب بو سے فوری پولیس اور بلدیہ کے عہدیداروں کو اطلاع دی۔جس کے بعد ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button