نیشنل

یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر منتخب _ سابق وزیر کو پہلے مسلم اسپیکر بننے کا اعزاز

بنگلورو _ 24 مئی ( اردولیکس) کرناٹک کے سابق وزیر اور 5 مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے  یو ٹی قادر کو متفقہ طور پر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے  یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی میں پہلے مسلم اسپیکر بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے اس سے قبل اس عہدہ پر کوئی بھی مسلم قائد منتخب نہیں ہوا۔

 

آج اسمبلی میں اسپیکر کے عہدہ کا انتخاب ہوا پروٹیم اسپیکر آر وی دیش پانڈے نے الیکشن سے متعلق کارروائی چلائی۔چیف منسٹر سدارامیا نے قادر کے  نام کی  تجویز کی، جس کی تائید ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے کی ۔اس طرح یو ٹی قادر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔بعد ازاں چیف منسٹر سدارامیا اور اپوزیشن لیڈر و سابق چیف منسٹر بومائی نے یو ٹی قادر کو کرسی صدارت تک پہنچایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button