جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ورنگل اورکھمم میں سڑک حادثات 3 ہلاک 9 زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ میں رونما دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر9 زخمی بتائے گئے ہیں۔ کھمم میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اور ڈرائیورسمیت دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے کلم پاڈو کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کریم نگر ضلع سے بھدراچلم کی سمت جانے والی کار کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اورکار مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں 20سالہ نندیتا ہلاک ہوگئی اوردیگر6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک اورسڑک حادثہ متحدہ ضلع ورنگل میں پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کملاپور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار اور لاری میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کے نام اجئے اورناگرجنا ریڈی بتائے گئے ہیں۔ دونوں حادثہ اس قدرخوفناک تھے کہ گاڑیوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button