ایجوکیشن

تلنگانہ ایمسٹ کے نتائج جاری _ ایگریکلچر میں 86 فیصد اور انجینئرنگ میں 80 فیصد طلبہ کامیاب

حیدرآباد _ 25 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ ایمسٹ  کے نتائج  جاری کردئے گئے ۔ 86 فیصد طلباء ایگریکلچر اور 80 فیصد انجینئرنگ میں کامیاب ہوئے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں ہائر ایجوکیشن کونسل کے دفتر میں عہدیداروں کے ساتھ نتائج کا اجرا کیا۔ ایمسٹ ایگریکلچر کے شعبہ میں 84 فیصد لڑکے اور 87 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔ انجینئرنگ اسٹریم میں 79 فیصد لڑکے اور 82 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔ نتائج سرکاری ویب سائٹ https://eamcet.tsche.ac.in/ اور  پر دیکھے جا سکتے ہیں۔  وزیر تعلیم نے کہا کہ داخلہ کے عمل سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button