تلنگانہ

یوم جمہوریہ تقریب پریڈ کے ساتھ منعقد کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی چندرشیکھرراو حکومت کو ہدایت

حیدرآباد _ 25 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے انعقاد پر عبوری حکم جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی  کہ وہ یوم جمہوریہ کے انعقاد پر مرکز کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرے اور پریڈ کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کرے۔ ہائی کورٹ کی بنچ جس نے ریاستی حکومت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، اس سلسلے میں حکم جاری کیا۔

 

ایڈووکیٹ جنرل  نے  حکومت کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے پریڈ گراؤنڈ میں تقریبات نہیں ہو رہی ہیں۔ اے جی نے عدالت سے استدعا کی کہ راج بھون میں جشن جمہوریہ کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ لیکن عدالت نے اے جی سے پوچھا کہ کوویڈ پروٹوکول عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ 1950 سے ملک میں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، پریڈ ضرور ہونی چاہیے۔ تجویز پیش کی گئی کہ حکومت فیصلہ کرے کہ پریڈ کہاں منعقد کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button