نیشنل

کانگریس کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ کے لئے غلاف مبارک روانہ _ دہلی میں کانگریس کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ملیکارجن کھرگے محمد علی شبیر کی شرکت

حیدرآباد۔/25 جنوری،( اردولیکس)  کانگریس پارٹی کی جانب سے بارگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کیلئے خصوصی غلاف روانہ کیا گیا۔صدر کل ہند کانگریس کمیٹی ملیکارجن کھرگے نے دہلی میں کل ہند کانگریس کے دفتر میں تلنگانہ کے سابق وزیر محمد علی شبیر اور چیئرمین اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس و رکن راجیہ سبھا عمران پرتاب گڑھی اور دوسروں کی موجودگی میں  غلاف مبارک کو کانگریس کے اقلیتی قائدین کے حوالے کیا تاکہ اسے اجمیر شریف درگاہ میں پیش کیا جاسکے۔

 

سابق وزیر محمد علی شبیر نے بتایا کہ حضرت غریب نوازؒ کے 811 ویں عرس شریف کے موقع پر خصوصی چادر پیش کی جارہی ہے    محمد علی شبیر نے کہا کہ ہر سال عرس شریف کے موقع پر بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے زائرین شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ 3500 کیلو میٹر پیدل چلتے ہوئے ملک میں اتحاد اور امن کا پیام پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر راہول گاندھی کی یاترا کا اختتام ہورہا ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ چادر کی پیشکشی کے بعد ملک  میں عوام کی بھلائی، امن و امان اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button