تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روآنہ

حیدرآباد 25/ جنوری (پریس نوٹ) حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ ہندوستانیوں کے لیے خدا کا ایک انمول تحفہ ہیں۔ ان کے در پر ہر ضرورت مند کی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ کلواکنٹلا چندرا شیکھر راؤنے پراگتی بھون میں کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت تلنگانہ کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری علیہ الرحمہ، کے 811 ویں عرس مبارک کے موقع پراجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ پر ملک کے کونے کونے سے بلا لحاظ مذہب و ملت ، لوگ بہت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ حاضر ی دیتے ہیں اور اپنی مرادیں پوری کرتے ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے غلاف مبارک کی کشتی کو سر پر اٹھا کر وزیر داخلہ محمد محمود علی کے حوالے کیا۔ بعد اذاں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اپنی جانب سے ہر سال بہت ہی پابندی کے ساتھ بارگاہ غریب نواز ولیہ الرحمہ میں غلاف روانہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کے سی آر جیسا دور اندیش اور سیکولر لیڈر کہیں نظر نہیں آتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے تلنگانہ کے زائرین کے قیام اور سہولیات کے لیے اجمیر شریف میں ایک رباط (گیسٹ ہاؤز) کے قیام کے لیے ایک ایکر زمین خریدی ہے جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ جوں ہی یہ رباط تیار ہوگا تلنگانہ عوام کو اس میں قیام کی سہولت مہیا ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائر ین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر مولانا مفتی مستان علی قادی اور مفتی صابر پاشاہ قادری نے دعا کرتے ہوئے تلنگانہ میں امن و امان، اخوت و بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور ریاست کی ترقی طلب کی۔ مولانا نے اپنی دعا میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ، کے ٹی آر، کے کویتا اور ان کے افراد خاندان کی صحت یابی اور درازی عمر کا ذکر کیا۔اور بی آر ایس پارٹی کی ملک بھر میں عمدہ کامیابی اور کے سی آر کو وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے حصول کے لیے دعا فرمائی۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے غلاف مبارک کو وقف بورڈ چیرمن مسیح اللہ خاں کےحوالے کیا۔ اس موقع پر وزراء کوپولہ ایشور، ٹی ہریش راؤ، سرینیواس گوڑ، سابق اسپیکر مدھوسدھن چاری،صدورنشین مسیح اللہ خاں، محمد سلیم ، امتیاز اسحاق، خواجہ مجیب الدین، سابق صدور نشین مولانا یوسف زاہد، قمرالدین، رحیم اللہ خاں نیازی، عنایت علی باقری، بی آر ایس پارٹی کے سینیر قائدین اعظم علی،منیرالدین، سلطان قادری شطاری، شریف الدین، خواجہ بدرالدین، نواب ارشد علی خاں،عبدالمقیت چندا، عبدالباسط،اطہر اللہ، ظہورالدین یوسفی، محمد شبیر ،عبدالمعید خاں، جہانگیر، منور خاں اور دیگر شریک تھے.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button