تلنگانہ

نرمل کلکٹر کو ضلع نظام آباد کے انچارج کلکٹر کی اضافی ذمہ داری

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ضلع نظام آباد کے انچارج کلکٹر کی اضافی ذمہ داری نرمل کے کلکٹر بھویش مشرا کو سونپتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

نظام آباد کلکٹر ایلا ترپاٹھی میٹرنٹی کی چھٹی پر ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت نے پڑوسی ضلع نرمل کے کلکٹر بھویش مشرا کو نظام آباد کے کلکٹر کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اس سلسلے میں جی او آر ٹی نمبر 1111 جاری کیا گیا ہے۔

 

حکومت کے احکامات کے مطابق بھویش مشرا نظام آباد کے کلکٹر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میٹرنٹی چھٹی پر جانے والی

 

نظام آباد کلکٹر ایلا ترپاٹھی اور ان کی جگہ اضافی ذمہ داری سنبھالنے والے نرمل کے کلکٹر بھویش مشرا شوہر بیوی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button