ایجوکیشن

نارائن پیٹ مستقر پر واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں یوم آزادی تقریب

نارائن پیٹ: 15 اگست (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں آج 78 ویں یومِ آزادی ہند کی تقریب بڑے ہی عظیم الشان پیمانے پر منائی گئی اس موقع پر پرنسپل اسکول خواجہ محبوب خان نے قومی پرچم کشائی کی اور طلباء نے بڑے ہی عمدہ انداز میں قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر کانگریس سے وابستہ اقلیتی قائدین محمود قریشی صدر ضلع میناریٹی سیل کانگریس’ سرفراز حسین انصاری ودیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل خواجہ محبوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے محبت اور جانثاری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں اساتذہ کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button