تلنگانہ

مکانات پر انکم ٹیکس کے دھاووں کے درمیان کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی پرچہ نامزدگی داخل

سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم و کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی قیامگاھوں پر انکم ٹیکس کے دھاوے آج دن بھر جاری رہے ۔کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی پالیر پی سرینواس ریڈی نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کے ان کے مکانات پر آئی ٹی حکام کی جانب سے چھاپے مارے جائیں گے آج صبح کی اولین ساعتوں میں تین بجے تقریبا 8 گاڑیوں میں آئی ٹی عہدیداران کی ٹیمیں ان کے مکانات واقع کھمم کے گلہ گوڑم اربن پہنچکر دھاوے کرتے ہوئے تفصیلی تلاشی لی

تفصیلات کے بموجب انکم ٹیکس عہدیداران نے پی سرینواس ریڈی کے حیدرآباد کے مکانات اور ان کے رشتے داروں کے مکانات کی بھی تلاشی لی واضح رہے کہ پی سرینواس ریڈی تلنگانہ ریاست کے مشہور صنعت کار ہے پی سرینواس ریڈی جاریہ سال کے جنوری میں بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی پی سرینواس ریڈی تلنگانہ کانگریس پارٹی انتخابی تشہیری کمیٹی کے معاون صدر بھی ہے

 

آج پی سرینواس رڈی صبح 11 بجے پالیر اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزد گی داخل کرنے والے تھے پی سرینواس ریڈی نے انکم ٹیکس عہدیداران کو اپنے پرچہ نامزد گی کے سلسلے میں واقف کرواتے ہوئے کہا کہ آج صبح 11 بجے میرا پرچہ نامزد گی داخل کرنا ہے انکم ٹیکس عہدیداران سے کہا کہ میں ہر اعتبار سے تعاون کرونگا انکم ٹیکس عہدیداران نے پی سرینواس ریڈی اور ان کے قریبی لوگوں کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے پی سرینواس رڈی کے کھمم کے گلہ گوڑم اربن میں واقع مکان پر سی آر پی ایف نوجوانوں کو بھی تعینات کیاگیا

 

انکم ٹیکس عہدیداران نے تلاشی کے دوران میڈیا کے نمایندوں کو بھی اندر داخل ہونے نہیں دیا ۔اسی دوران پی سرینواس ریڈی نے ریالی کی شکل میں کھمم رورل ایم آر او آفس پھنچکر پالیر اسمبلی حلقہ کے لیے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

پی سرینواس ریڈی کے ریالی عوامی سروں کا سیلاب دیکھ گیا ریالی میں موجود پارٹی کارکنان اور عوام نے راہول گاندھی سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی زندہ باد کے نعرے دیتے ہوئے کہا کہ سرینواس ریڈی آگے بڑو ہم تمہارے ساتھ ہے کہ زبردست نعرے بلند ھورھے تھے پی سرینواس ریڈی کے مکان کے باہر کانگریس کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد احتجاج کرتے ہوئے انکم ٹیکس عہدیداران اور بی آر ایس پارٹی کے خلاف زبردست نعرے لگائے جارہے تھے ب

 

پی سرینواس ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت اپنے طاقت اور پولیس کا استعمال کرتے ہوئے مجھے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ہو چیف منسٹر کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کے نقشے قدم پر کے سی آر گامزن ہوتے ہوئے انکم ٹیکس اور پولیس کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف ڈر پیدا کررہے ہے عوام کی طاقت کے سامنے تمام طاقتوں کا زوال ھوجائے گا پی سرینواس ریڈی نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کریں گی اور متحدہ کھمم ضلع کے 10 اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی شاندار جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button