تلنگانہ

ٹی آرایس قومی پارٹی کا دسہرہ کے دن ہوگا اعلان

حیدرآباد:چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے قومی جماعت کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دسہرہ تہوار کے دن قومی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا ۔

پرگتی بھون میں ٹی آر ایس قائدین کے ساتھ آج انہوں نے اہم اجلاس منعقد کیا جس میں قومی پارٹی کے جھنڈے اورایجنڈہ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے بتایا کہ دسہرہ کے دن قومی پارٹی کا اعلان کیا جائے گا ۔

آر کانتا راؤ نے بتایا کہ اس مہینے کی 5 تاریخ کو صبح 11 بجے تلنگانہ بھو ن میں اجلاس منعقد ہوگا اور تمام سے تبادلہ خیال کے بعد قرار داد پیش کی جائے گی ۔ دوپہر ایک بج کر 19 منٹ پر پارٹی صدر کے سی آر قومی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button