جرائم و حادثات

بینک میں ملازمت کے نام پرخواتین کو دھوکہ۔ حیدرآباد میں دو ملزم پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے نوکریوں کے نام پر فراڈ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں کو ٹاسک فورس پولیس نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) میں ملازمت کا وعدہ کرکے کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

 

 

پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت سنجیوایا عرف جیوایا اور فیروز کے طور پر کی گئی ہے۔ کرن نام کا ایک اور شخص مفرور بتایا جاتا ہے۔ اس ٹولی پر الزام ہے کہ انہوں نے بہت سی خواتین سے یہ کہہ کر بھاری رقم وصول کی کہ وہ انہیں آر بی آئی میں کلرک اور اٹینڈنٹ کی نوکریاں فراہم کروائیں گے۔بعد ازاں انھیں نقلی تقررات نامہ حوالے کئے گئے۔

 

 

اپائنٹمنٹ لیٹرس کے فرضی ہونے کا پتہ چلنے پر متاثرہ خواتین نے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ اتوار کو سنجیوایا اور فیروز خان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کو چادر گھاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button