تلنگانہ

کویتا کا سی بی آئی کو مکتوب۔ کل سماعت کیلئے حاضر نہیں ہوسکیں گی

حیدرآبا: ٹی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے سی بی آئی کو بتایا کہ وہ دہلی شراب کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو ہونے والی سماعت کیلئے حاضر نہیں ہوسکیں گی۔ انھوں نے اس سلسلے میں سی بی آئی حکام کومکتوب روانہ کیا۔ کویتا نے بتایا کہ وہ پہلے سے طئے شدہ پروگراموں کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہینے کی 11، 12، 14 اور 15 تاریخ کو دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ کویتا نے سی بی آئی سے شراب کے معاملے میں مرکزی محکمہ داخلہ کی طرف سے درج کی گئی شکایت اور ایف آئی آر کی کاپیاں فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔ بی آئی حکام نے انہیں ای میل کے ذریعے بتایا کہ ویب سائٹ پر ایف آئی آر کی کاپی موجود ہیں۔ کویتا نے اس کا جواب دیتے ہوئے دوبارہ سی بی آئی کو مکتوب لکھا اوربتایا کہ سی بی آئی کی ویب سائٹ پر ایف آئی آر کی کاپی چیک کریں اس میں میرا نام نہیں ہے، تاہم وہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ کویتا نے پہلے ہی کہا تھا کہ سی بی آئی نے انھیں پوچھ تاچھ کیلئےنہیں بلکہ وضاحت کیلئے بلایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button