انٹر نیشنل

۱۷ واں پرواسی بھارتیہ دیوس اِندور میں منعقد ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف

“پرواسی بھارتیہ دیوس” (جشن تارکین وطن) (PBD)کا ۱۷ واں اجلاس اس سال مدھیہ پردیش کے شہر اِندور میں منعقد ہوگا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جشن ۸ تا ۱۰ جنوری ۲۰۲۳ منایا جائے گا۔

اس جشن کا مقصد ملک سے باہر کام کرنے والے ہندوستانی باشندوں کے وطن سے اپنے رشتہ کو استحکام بخشنا اور اس کا اعادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر منتخب ہندوستانیون کو ان کی خدمات کے اعتراف میں باوقار ایوارڈ “پرواسی بھارتیہ سممان” سے بھی نوازہ جاتا ہے۔

یہ جشن مہاتما گاندھی کے ۱۹۱۵ مین جنوبی آفریقہ سے ہندوستان واپس آنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ جس کی ابتداُ ۲۰۰۳ مین ہوئی تھی۔ یہ جشن پہلے سالانہ بنیاد پر منایا جاتا تھا مگر ۲۰۱۵ کے بعد سے اسے دو سال مین ایک مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے۔

جشن میں شرکت کے خواہش مند انفرادی یا اجتماعی طور پر PBD website پر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ please visit on https://pbdindia.gov.in/registration.

متعلقہ خبریں

Back to top button