جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ فارم ہاوز میں ریو پارٹی 34 افراد پکڑے گئے لڑکیاں بھی شامل

حیدرآباد: شہرکے حیات نگرعلاقہ میں پولیس نے ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ 34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ تین کی گرفتاری عمل میں آئی اور دیگرتین فراری میں بتائے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پیدا عنبرپیٹ علاقہ کے ایک فارم ہاوز میں برتھ ڈے پارٹی منائی جارہی تھی۔ آدھی رات کو اونچی آواز سے میوزک بجانے پرمقامی افرد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں دھاوا کیا تو پتہ چلا کہ ریو پارٹی منائی جارہی ہے۔ یہاں گانجہ کا بھی استعمال کیا جارہا تھا۔ پولیس نے فارم ہاوز کے مالک کرن کے خلاف بھی کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button