تلنگانہ

ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے ہم بھی آگے ہاتھ بڑھانے تیار ہیں بشرطیکہ ۔۔۔۔۔۔ تلنگانہ اسمبلی میں اکبر الدین اویسی

حیدرآباد _ 9 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے کہاکہ ریاست کی ترقی اور مسلمانوں کی خوشحالی کے لئے مجلس،  کانگریس حکومت کا ہر طرح سے تعاون کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ”  ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے ہم بھی آگے ہاتھ بڑھانے تیار ہیں بشرطیکہ کہ ہمارے مسائل حل ہوں ہمارے ساتھ دوسرے درجہ کا سلوک نہ کیا جائے ہمارے مسائل کو نظر انداز نہ کیا جائے یہی ہمارا مطالبہ ہے

 

ریاستی اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر پیش کئے گئے تحریک اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جناب اکبر الدین اویسی نے کہاکہ ہم تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں ایک مسلم دانشور کو نمائندگی دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اسی طرح دیگر کارپوریشن اور بورڈ میں بھی مسلمانوں کو نمائندگی دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے اردو کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button