اسپشل اسٹوری

دھوکہ سے دوسری شادی کی کوشش کرنے والے شخص کی لڑکی والوں نے کردی زبردست پٹائی _ نکاح سے عین قبل پیش آئے واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

پٹنہ _ 12 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) دھوکہ سے دوسری شادی کرنے کی کوشش کے دوران لڑکی والوں نے ہونے والے دلہے کی نکاح سے عین قبل کافی پٹائی کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

 

یہ عجیب و غریب واقعہ بہار کے گیا ضلع میں پیش آیا ۔ یہاں ایک شخص پر الزام ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے آیا تھا۔ لڑکی والوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ یہ اس شخص کی دوسری شادی ہے تو وہ غصے میں آگئے ۔ اس کے بعد انہوں نے نکاح کے لئے تیار بیٹھے دولہے کو خوب مارا۔ اس دوران لوگوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے اور وہ ویگ لگا کر دوسری شادی کرنے پہنچ گیا ۔ اب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اسٹیج پر بیٹھا ہے۔ اس نے سہرا پہن رکھا ہے۔ اسی دوران لڑکی کے لوگوں کو اس کی حقیقت کا پتہ چل جاتا ہے۔ وہ اسٹیج پر آتے ہیں اور دولہا کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ اس کے بعد ایک بزرگ دولہا کو مارنا شروع کردیتا ہے ۔ ساتھ ہی کچھ لوگ دولہا کو بچانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

جب دلہن کو دولہے کی حقیقت کا علم ہوا تو اسے یقین نہیں آیا۔ فراڈ کا علم ہوتے ہی پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ دوسری طرف کچھ لوگ دولہا سے کہتے ہیں کہ اگر تم کسی اور گاؤں میں ہوتے تو تمہارا برا حال ہوتا۔ یہاں آپ بچ

 

حقیقت سامنے آنے کے بعد دولہا سمجھ گیا کہ اب اس کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ وہ بار بار لوگوں سے معافی مانگتا رہا ۔ اور التجا کرتا رہا ۔لیکن اس پر کوئی رحم نہیں کیا گیا اور اس کی پٹائی کردی

 

اس کے بعد وہاں موجود لوگ اس کے بال کھینچتے ہوئے اسے باہر لایا اس دوران اس کے سر سے ویگ اتر گئی ۔ اطلاعات کے مطابق دولہا اقبال نگر کا رہنے والا ہے۔ وہ اپنی پہلی بیوی رکھتے ہوئے دوسری شادی کے لیے ضلع کے ڈوبھی بلاک کے باجوڑہ گیا تھا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کر  رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button