ہیلت

صرف ڈائٹ پلان کے ذریعہ سابق ہندوستانی کرکٹر سدھو کی بیوی نے 40 دن میں کینسر کو دی شکست

نیی دہی۔سابق ہندوستان کرکٹر، سیاستدان اور مشہور ٹی وی شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے اسٹیج 4 کینسر کو شکست دی ہے ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ ان کی اہلیہ اب اس بیماری سے مکمل طور پر نجات حاصل کر چکی ہیں۔ سدھو کے مطابق ڈاکٹرس نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا کینسر ہڈیوں تک پھیل چکا تھا اور ان کے بچنے کا امکان صرف پانچ فیصد تھا۔

 

لیکن اس کے بعد ان کی بیٹی نے تحقیق کر کے ایک غذائی منصوبہ یعنی ڈائٹ پلان ترتیب دیا جس نے 40 دنوں میں اسٹیج 4 کے کینسر کو شکست دے دی۔سدھو نے اپنی اہلیہ کا ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اگر کینسر کے مریضوں کے کھانوں میں وقفہ زیادہ رکھا جائے تو کینسر کے جراثیم خود بخود مرنے لگتے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا ڈائیٹ پلان خاص طور پر دلچسپ تھا۔

 

وہ شام 6 بجے کے بعد کوئی کھانا نہیں کھاتی تھیں اور صبح کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں، کچی ہلدی اور سیب کے سرکے کے ساتھ کرتی تھیں اس کے بعد نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال بھی کرتی تھیں۔سدھو نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے چائے پینا چھوڑ دیا تھا اور چائے کی جگہ دار چینی، کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی میں ہلکا سا گڑ ڈال کر بنایا جاتا تھا۔ ان کو میوہ جات، بلیو بیریز یا انار، اور سبزیوں کے جوس میں چقندر، گاجر اور آملے دیے جاتے تھے۔

 

رات کو بادام کے آٹے کی روٹی، سبزی اور سلاد کھاتی تھیں، اور کھانا ریفائنڈ تیل کی بجائے کھوپرے، زیتون یا بادام کے تیل میں تیار کیا جاتا تھا۔یہ تمام احتیاطی تدابیر اور خوراک کا خاص خیال رکھنے کے بعد 40 دنوں میں نمایاں نتائج سامنے آئے اور نوجوت کور نے اس مرض کو شکست دے دی۔

 

نوجوت سنگھ نے کہا کہ اگر آپ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں تو آپ بھی کینسر جیسے سنگین مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button