جنرل نیوز

جمیعت الحدیث اوٹکور کی جانب سے اجتماع عام کا انعقاد

اوٹکور : 19 اگست (اردو لیکس) جمیعت الحدیث اوٹکور کی جانب سے ایک اجتماع عام بمقام مسجد اہل حدیث محمدی محلہ سلفی نگر میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا ۔ اس اجتماع عام کی صدارت جناب شیخ نذیر احمد جامعی نے کی۔ افتتاحی کلمات جناب محمد مصعب عمری نے کہا کہ ہم اللہ کے رسول کے امتی ہے۔ زندگی کے ہر کام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ کو نمونہ بنانا چاہیے۔ مہمانان مقررین شیخ عبدالعزیز شکیل صاحب حیدرآباد نے کہا کہ ہندوستان کے موجودہ دور مسلمانوں کے لیے بہت ہی مشکلات اور مسائل بھرا ہے۔یہاں مسلمانوں کو ڈرانے کوشش کی جارہی ہے یہاں مسلمانوں کے مدرسوں کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہاں مسلمانوں کی لڑکیاں غیروں کے ساتھ فرار ہورہی ہے۔

 

بے قصور مسلمان نوجوان کو جیلوں میں بند کردیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا ان حالات کی رہنمائی کرتے قرآن مجید میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے جو دین ہم نے رسول اکرم صلی پر نازل کیا یہ دنیا میں غالب ہوکر رہے گا چاہے مشرکین کو کتنی ہی ناگوار گزرے۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے شیخ نذیر احمد جامعی نے کہا کہ ہندوستان کے ہمارے تعلق اللہ سے مضبوط ہونا چاہیے ۔ ہمارے عقیدے میں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرنا چاہیے غلط رسومات سے بچنا چاہیے۔ پروگرام کے اختتام میں تحریری مقابلہ’ کربلا کا حقیقی پسںِ منظر ‘ کے انعامات تقسیم کئے گئے

درجہ اوّل: سمیرہ بیگم زوجہ محمد اکبر کو 5 تولہ چاندی کا میڈل 

درجہ دوّم: سمینہ بیگم زوجہ محمد اعجاز بنڈہ کو 3 تولہ چاندی کا میڈل

درجہ سوّم: نوری محمدی بنت خواجہ معین الدین درود2 تولہ چاندی کا میڈل سے نوازا گیا۔

 

اس موقع پر شاہنشین پر صیف اللہ خان امیر مقامی اہل حدیث اوٹکور ‘ منصور علی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور’ مصلح الدین امام و خطیب مسجد محمدیہ اہلحدیث اوٹکور ‘ محمد مقبول احمد صدر ایکمنار مسجد ‘ سلیم صاحب حسن آباد’ محمد واحد صاحب گدوال’ انور باگو صاحب ‘موجود تھے۔ پروگرام کی کارروائی محمد مقبول احمد جامعی نے چلائی اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے لیے طعام کا نظم رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button