نیشنل

لداخ کے گہری کھائی میں فوجیوں کی گاڑی گر پڑی _ 9 فوجی ہلاک ، تلنگانہ کا جوان بھی شامل

سری نگر ، 19 اگست ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے لہیہ میں فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر پڑی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 9 فوجی بر سر موقع فوت ہوگئے۔

 

جن میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا جوان بھی شامل تھا  رنگاریڈی ضلع کے کوندورگ منڈل کے تروملا گوڈوپلی گاؤں کے چندر شیکھر کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔ چندر شیکھر کی موت سے گاؤں میں غم کی لہردوڑگئی۔چندر شیکھر کے والدین کے ساتھ ان کی بیوی اور دو بچے ہیں۔

 

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لہیہ سے 7 کلو میٹر کی دوری پر واقع علاقے میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ اس بھیانک حادثے میں مزید دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button