حیدرآباد میں بھائی نے ایڈوکیٹ بہن کا گلا کاٹ کرقتل کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں ایک لیڈی ایڈوکیٹ کا ان کے بھائی نے بے دردی سے قتل کردیا۔ 41 سالہ رئیسہ فاطمہ نامپلی کریمنل کورٹ کی پریکٹسنگ ایڈوکیٹ بتائی گئی ہیں۔ ان پران کے بھائی عارف  نے چاقو سے حملہ کردیا اورگلا کاٹ دیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اسی مسئلہ پرہوئی بحث کے بعد درندہ صفت بھائی نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔