جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پر ایک خاتون بھاری کرنسی کے ساتھ پکڑی گئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کے پاس سے بیرون ممالک کی کرنسی ضبط کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق کل رات سی آئی ایس ایف کے عملہ  نے مشتبہ رویہ پر شک کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی زین النسا محمد قمرالدین نامی 62سالہ خاتون کوایرپورٹ کے ڈپارچر علاقہ سے پکڑ لیا۔ یہ خاتون فلائٹ نمبرG9-459 کے ذریعہ صبح 4بجکر 20منٹ پر شارجہ روانہ ہونے والی تھی۔اس کے لگیج کی تلاشی کے دوران متحدہ عرب امارات کی 54کرنسی نوٹس کا پتہ چلا۔یہ 44,480 درہم رقم کی ہندوستانی مالیت 9,67,440روپئے ہوتی ہے۔ مزید کارروائی کیلئے رقم اور خاتون کو کسٹم کے عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button