ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں بی سی ریاضی و سائنس سکشن کے آغاز کیلئے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے گلوبل سوسائٹی کی نمائندگی

حیدرآباد:گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کی جانب سے جناب انصار احمد ساحل صدر سوسائٹی کی قیادت میں جناب اے اندراکرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات و قانون حکومت تلنگانہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں اردو میڈیم طلباء و طالبات کیلئے بی یس سی B.SC(ایم پی سیM.P.C) بی یس سیB.SC ( بی زیڈ سیBZC) پی سی سکشن کے آغاز کیلئے نمائندگی کی گئی۔جسمیں یہ مطالبہ کیا گیا کہ شہر نرمل میں انٹرمیڈیٹ اردومیڈیم طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود ہے۔جو ڈگری کالج نرمل میں اردو میڈیم سے ریاضی اور سائنس مضامین میں داخلہ لیکر اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔جس پر جناب اے اندراکرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات و قانون حکومت تلنگانہ نے مثبت اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔اس وفد میں مسرز جناب خواجہ یوسف احمد، جناب وسیم شکیل، شیخ نبی، محمد عبدلمبین، افروز خان،مراد بیگ،شیخ امجد،شیخ رفیق اور رفیع موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button