جنرل نیوز

نظام آباد ۔محمد معین الدین آل انڈیا پوسٹل یونین پوسٹ مین ڈسٹرکٹ ڈیویژنل سکریٹری منتخب

نظام آباد: 21/نومبر(اردو لیکس) آل انڈیا پوسٹل یونین پوسٹ مین اور ایم ٹی ایس 26 ویں سالانہ کانفرنس ہیڈ پوسٹ آفیس پر نظام آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی سرکل سکریٹری مدھو سدن راؤ اور گیا نہ سرکل صدر کی حیثیت سے شرکت کی ان کی نگرانی میں AIPEU NFPE Post Man MTS Union کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔جس میں متفقہ طور پر گری راجو صدر اور محمد معین الدین اقبال کو ڈسٹرکٹ ڈویژنل سیکریٹری منتخب کیا گیا اس کانفرنس میں پوسٹل ایس پی اوما مہیشور راؤ اور پڑتاب ریڈی ڈی لمبا دری نارائن کے علاوہ ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد معین الدین اقبال پوسٹل ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے گذشتہ کئی سالوں سے سرگرم عمل ہے۔ انہیں ڈسٹرکٹ ڈیویژنل سکریٹری کے عہدہ پر نامزد کئے جانے پر ان کے دوست احباب اور ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button