جرائم و حادثات

کیرالا میں عیسائیوں کی دعائیہ اجتماع کے دوران دھماکہ _ ایک شخص ہلاک 20 دیگر افراد زخمی

کوچی _ 29 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا کے کوچی میں اتوار کی صبح  ایک عیسائی گروپ کے کنونشن سینٹر میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ دھماکہ عیسائیوں کے دعائیہ اجتماع کے دوران ہوا۔ کیرالا اے ٹی ایس سمیت اعلیٰ پولیس موجود موقع پر موجود ہیں۔

 

ایک  پولیس عہدیدار  نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں صبح 9 بجے کے قریب دھماکوں کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی۔ مقامی ٹی وی چینلز پر آنے والے مناظر میں فائر ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں لوگوں کو جائے وقوعہ سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد بہت سے لوگ کنونشن سینٹر کے باہر دیکھے گئے۔ بتایا جاتا ہے ٹین تا چار دھماکے ہوئے ۔

 

کیرالا کے وزیر صنعت پی راجیو کے مطابق دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اور فائر ریسکیو کو کارروائی میں مصروف ہیں ۔ کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے تمام سرکاری ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button