جرائم و حادثات

بولیٹ موٹر سائیکل گرپڑی معصوم بچہ ہلاک۔ حیدرآباد کے مضافات میں حادثہ

حیدرآباد:بولیٹ موٹر سائیکل گرنے کے نتیجے میں ایک بچے کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پٹن چیرو کے امین پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

نیپال سے تعلق رکھنے والا لکشمن اپنی بیوی اور تین سال کے بیٹے ہیمنت راہل کے ساتھ امین پور بائرم گوڑہ میں رہتا تھا۔ ہیمنت جمعہ کے دن گھر کے قریب کھیل رہا تھا اور وہاں ایک بولیٹ موٹر سائیکل پارک کی ہوئی تھی جو کھیل کے دوران بچے پر گر پڑی

 

جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا، اسے علاج کے لیے حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کل اس کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button