انٹر نیشنل

حیدرآباد ایرپورٹ پر7 کیلو سونا ضبط

file photo

حیدرآباد: شمس آباد ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر سونا ضبط کیاگیا۔دبئی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے تین مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران یہ سات کلو سونا کسٹم کے عہدیداروں نے برآمد کیا۔یہ سونا، بسکٹس کی شکل میں لایاگیا تھا جس کی مالیت 3.50 کروڑروپئے ہے۔ان مسافرین کو حراست میں لیتے ہوئے ا ن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایماپر یہ زرد دھات حیدرآباد منتقل کی جارہی تھی اور اس کو یہاں پر کس کے حوالے کیاجانے والا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی جنوبی ہند کے اس اہم ایرپورٹ پر 68لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button