تلنگانہ

دسہرہ کے موقع پرشراب نوشی، بجلی گرنے سے 3 ہلاک 4 زخمی۔ورنگل میں واقعہ

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بجلی گرنے سے تین نوجوان ہلاک اوردیگرچارجھلس گئے۔ یہ حادثہ وردھنا پیٹ کے مضافات میں اس وقت پیش آیا جب دسہرہ کے موقع پر7 نوجوان کل شراب نوشی کررہے تھے کہ ان پربارش کے دورا ن بجلی گرپڑی۔ بجلی گرنے کے نتیجہ میں شیوا، ہری کرشنا اورسندیپ کی موت ہوگئی جبکہ ان کے 4 دوست جھلس گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دونوں کو علاج کیلئے وردھنا پیٹ کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button