جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں جعلی نوٹ ضبط۔ ملزمین گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی ساوتھ زون ٹاسک فورس اورمیرچوک پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرلیا جو جو مبینہ طور پر جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی گشت کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 2.5 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی ضبط کی۔ ملزمین کی شناخت سید انصار متوطن مہاراشٹر اور شیخ عمران ساکن وٹے پلی، فلک نما کے طورپرکی گئی ہے۔ اصل ملزم شیکھرمتوطن کرناٹک فراری میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون پی سائی چیتنیا نے بتایا کہ شیکر نے ایک کمپیوٹر اور ایک پرنٹر خریدا تھا اور کرناٹک کے ہسور میں اپنے گھرمیں جعلی کرنسی چھاپ رہا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ "شیکر نے 8000 روپے لیے اور 100، 200 اور 500 روپے کی مالیت کے 50،000 روپے کے جعلی کرنسی نوٹ انصار کے حوالے کیے۔ ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ یہ نوٹ بازار میں پھیلانے کے منصوبہ میں تھے کہ انھیں گرفتارکرلیا گیا جبکہ مفرورملزم کو پکڑے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button