مبارکباد

محترمہ صبا سلطانہ معلمہ کو اردو اکیڈمی کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

نارائن پیٹ : 08 اگست (اردو لیکس) بتاریخ 06/اگسٹ 2023 ء بروز اتوار’ اردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سال برائے 2019۔ 20’2020-21’2021-22 کے لیے سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن۔ حیدرآباد میں دئیے گئے۔

محترمہ صبا سلطانہ اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس ضلع پریشد ہائی اسکول بائز اوٹکور ‘منڈل اوٹکور ضلع نارائین پیٹ ‘کو اردو اکیڈمی کی جانب سے تعلیمی میدان میں ان کی گرانقدر خدمات پر سال 2021-22 کے لیے بسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

محترمہ صبا سلطانہ سال 2003 میں ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کے تحت بطور سکنڈری گریڈ ٹیچر منتخب ہوئیں تھی۔ آٹھ سال مختلف اسکولوں میں اپنے خدمات انجام دئیے۔ 2011ء میں ترقی پا کر بطور اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس’ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم موضع مدور ‘میں سات سال اپنے خدمات انجام دئیے اور سال 2018 میں ٹرانسفر میں ضلع پریشد ہائی اسکول بوائز اوٹکور میں اپنے خدمات انجام دے رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ NCC(National Cadets Corps) کے لیے انسٹرکٹر کی زائد ذمہ داری نبھا رہی ہیں اور PRTU (Progressive Recognize Teachers Union) میں ریاستی نائب صدر (خواتین) کے عہدہ پر فائز ہیں۔اس پروگرام میں صدر نشین اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین ، چیر مین اقلیتی کمیشن ریاست تلنگانہ مسٹر طارق انصاری، چیر مین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق، ڈائریکٹر اردو اکیڈیمی بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس و دیگر موجود تھے، ایوارڈ کے حصول پر تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی گئی۔افراد خاندان اور دیگر نےمحترمہ صبا سلطانہ کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button