جرائم و حادثات

رنگ ڈالنے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی‌گئی۔ ہولی کے موقع پر ضلع میدک میں واقعہ

حیدرآباد: ضلع میدک کے ریگوڑ پولیس اسٹیشن کے تحت مرپلی گاؤں میں ہولی کے موقع پر زبردستی رنگ ڈالنے پر ایک‌شخص کو آگ لگادین کا واقعہ پیش آیا۔ ریگوڑ پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب بی انجیا اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ ‘ہولی’ منا رہا تھا۔

انجیا نے اپنے دوست محمد شبیر پر بھی رنگ پھینکا۔ پولیس نے بتایا کہ برہم شبیر نے پٹرول چھڑک کر انجیا آگ لگا دی۔ گاؤں والوں نے پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک انجیا کے کندھے اور ہاتھ شدید جھلس چکے تھے۔ گاؤں والوں نے ریگوڑ پولیس کو اطلاع دی اور زخمی کو سنگاریڈی کے سرکاری ہاسپٹل اور وہاں سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ملزم ایس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button