ایجوکیشن

زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ  اجلاس عام بحسنِ خوبی اختتام پذیر 

ہاپوڑ! 8/مارچ 2023
 ہاپوڑ ضلع کے زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں( جو کہ ایک کیمبرج نصاب اسکول ہے) سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں زیتون  میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے جنہوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ان کو دستار فضیلت سے نوازا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند و نائب صدر جمعیت علماء ہند مہمانان اعزازی کمال فاروقی صاحب(ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) اور سعد حمید صاحب (پلیسمنٹ آفسر علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی)نے بھی شرکت کی ان کے علاوہ مسابقۃ القرآن الکریم کیلئے بطورحکم قاری نفیس الرحمن صاحب اورقاری حماد صاحب موجود تھے سالانہ تقریب کا آغاز مسابقۃ القرآن الکریم سے ہوا اس کے بعد اسکول کے  کیمبرج کلاس 4 کے عبد الصمد اور محمد تنزیل تلاوت ترجمہ کے ساتھ کیا اور عظیم ارشد کیمبرج  کلاس 8 نے نعت پیش کیا اور کیمبرج کے مخلتف کلاس کے بچوں نے مختلف قسم کے مکالمے پیش کیاجیسے تعلیم کی اھمیت اور گھروں کے نظام میں بہتری کا طریقہ وغیرہ  اسکے علاوہ بچوں کی تربیت کے موضوع پر سعد ملک کیمبرج کلاس 8 نے شاندار تقریر کی اس کے علاوہ محمد احمد کیمبرج کلاس 7 نے تعلیم کے عنوان پر انگلش تقریر کی
 اس کے علاوہ دیگر کئی بچوں نے گروپ ترتیل قرآت کا مظاھرہ کیا اسکے بعد بچوں کی دستاربندی کا سلسلہ شروع ہواساتھ ہی ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کی بھی انعامات کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گئی بعدہ حضرت مولاناسلمان صاحب بجنوری کا بیان ہوا جس میں انہوں نے اس ادارے کی اہمیت کولوگوں کو بتایاساتھ ہی ساتھ بتایاکہ ہم تعلیم کے انقلابی دور سے گزررہے ہیں اور مدارس و اسکول کی تعلیمات کی اہمیت پر بھی کچھ باتیں پیش کی اور حفاظ کی محنت کو سراہااور انکے علاوہ کمال فاروقی صاحب نے بھی ادارہ اورطرزتعلیم کی تعریف کی سعد حمید صاحب نے طلبہ کو محنت کرنے کی ترغیب دلائی اوراساتذہ کرام کے کام کو سراہا ان کے علاوہ قاری نفیس الرحمن اورقاری حماد صاحب نے مسابقۃ القرآن الکریم میں پوزیشن لانے والے طلبہ (خزیمہ ریاض پہلی پوزیشن،دانیال احمد دوسری پوزیشن اوراقدس تیسری پوزیشن )کوانعامات سے نوازا گیا اس کے بعد اسکول کے پرنسپل جناب مشیرالزماں صاحب نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور آئے ہوئے تمام مہمانان کرام کاشکریہ اداکیا جن طلبہ کی دستاربندی ہوئی ان کے اسماء درج ذیل ہیں محمد سمیع اللہ  سونی پت،کیف انصاری پاگ باڑہ،شجاع خان آگرہ ،احمدوقاص بنارس،حذ یفہ شمسی مراد آباد،یاسرشمسی مراد آباد اورابوبکر ھلدوانی
 اسی کے ساتھ یہ بھی عرض کرنامناسب معلوم ہوتاہے کہ زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی ایک ایسااسکول جہاں علوم عصریہ کے ساتھ علوم دینیہ پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے اس پر اللہ کا کرم یہ ہواکہ یہاں حفظ القرآن کانظم ہے اللہ اس کو مقبولیت اورمزید ترقی عطافرمائے۔ آمین اخیر میں مجلس کا اختتام قاری حماد صاحب کی دعا پر ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button