نیشنل

آندھراپردیش کے کرنول میں تبلیغی جماعت کا ایک روزہ اجتماع _ ایک لاکھ سے زائد افراد شریک

حیدر آباد ۔ 20 نومبر (اردولیکس) آندھراپردیش کے کرنول شہر کے مضافات میں تبلیغی جماعت کا ایک روزہ کامیاب اجتماع منعقد ہوا۔  تبلیغی جماعت کا یہ  اجتماع کرنول کے تقریبا 10 کلو میٹر قریب پلور موضع میں منعقد ہوا جو آندھرا اور تلنگانہ کے درمیان میں واقع ہے۔ اس اجتماع میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔ ایک روزہ اجتماع میں خصوصی تربیتی اجتماعات ، عبادات اور دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ تبلیغی اجتماع میں روحانی مناظر دیکھے گئے ۔ کرنول کے قریب قومی شاہراہ نمبر 44 پر پلور میں اجتماع میں شرکت کے لئے تلنگانہ، آندھرا کے علاوہ جنوب کی دیگر ریاستوں سے بھی شرکاء آئے ہوئے تھے۔ ٹرینوں اور بسوں کے علاوہ خصوصی گاڑیوں سے بھی شرکاء نے اجتماع میں شرکت کی۔

 

اجتماع گاہ کے باہر پارکنگ کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔ سردی کے موسم میں اجتماع گاہ میں خصوصی شامیانوں کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے لئے پنج وقتہ نمازوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ قیام و طعام کے انتظامات بھی کئے گئے۔ علیحدہ طعام خانے بنائے گئے تھے۔ بھاری تعداد میں اجتماع کو دیکھتے ہوئے اہل خیر حضرات نے بھی اپنے طور پر شرکاء کے لئے کھانے پینے کی چیزوں کا اہتمام کیا۔ سابق رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی نے بھی تبلیغی اجتماع کے مقام پر پہنچ کر ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ اجتماع کے اختتام پر خصو رقت انگیز دعاوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہفتہ کو رات دیر گئے تک اجتماع کا سلسلہ جاری رہا۔ کورونا وائرس کی وبا کے دو سال بعد یہ اجتماع منعقد ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button