جنرل نیوز

منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت بہ یادگار حضرت مولانا عاقل صاحب رح پہلا مسابقہ حفظِ قرآن مجید 

حیدرآباد: حافظ محمد اسلم کنوینر مسابقہ کی اطلاع کے مطابق 25 ستمبر 2022 بروز اتوار صبح 7 بجے تا 9 بجےشب بمقام روز گارڈن اور سعدیہ فنکشن ہال چمپا پیٹ روڈ حیدرآباد زیر سرپرستی مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا بہ یادگار حضرت مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی صاحب رحمہ اللہ علیہ ائمہ وخطباء کا نماءندہ ادارہ منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام پہلا عظیم الشان مسابقہ حفظِ قرآن مجید برائے گریٹر حیدرآباد منعقد ہورہا ہے ،جس میں گریٹر حیدرآباد کے پچاس سے زائد دینی مدارس کے دو سو سے زائد طلباء کرام حصہ لے رہے ہیں، جس کی تیاری ان تمام مدارس کے طلباء گزشتہ دیڑھ ماہ سے اپنے اساتذہ کی نگرانی میں بڑے ذوق و شوق سے کررہے ہیں۔

واضح ہو کہ روز گارڈن اور سعدیہ فنکشن ہال میں اس مسابقہ کے لیے تین اسٹیج تیار کیے جارہے ہیں ،ہر اسٹیج میں ایک ایک گروپ کا مسابقہ ہوگا اور ہر گروپ کے لیے چار حکم حضرات اور ایک قاری مسابقہ یعنی سائل مقرر ہوں گے ،فرع اول میں ایک سو ایک طلباء اور فرع دوم میں ایک سو تین طلباء حصہ لے رہے ہیں ہر گروپ میں انعام اول ،دوم، سوم ،چہارم اور پنجم کے علاوہ مزید تیرہ ترغیبی انعامات دیے جائیں گے جس میں مندرجہ ذیل رقم کے علاوہ قیمتی کتابیں بھی دی جائیںگی، فرع اول پہلا انعام 25000 دوسرا انعام 20000 تیسرا انعام 15000 چوتھا انعام 7000 پانچواں انعام 6000 چھٹواں انعام 5000 ساتواں انعام 4000 آٹھواں انعام 3000 نواں انعام او دسواں انعام فی کس 2500 روپیے اور فرع ثانی پہلا انعام 20000 دوسرا 15000 تیسرا 10000 چوتھا 6000 پانچواں 5000 چھٹواں 4000 ساتواں 3000 آٹھواں 2500 نواں اور دسواں فی کس 2000 روپیے اس طرح بالترتیب کمی کے ساتھ ہر فرع میں اٹھارہ امتیازی درجات تک انعام کی ترتیب رکھی گئی ہے ہر شریک مسابقہ کو تین سو روپیے مالیتی کتابیں اور دو سو روپیے نقد برائے آمد و رفت اور دلکش سند شرکت دی جائے گی۔

اس مسابقہ کا مقصد حفظ قرآن مجید میں پختگی اور تجوید و ترتیل نیز عمدہ لحن کی جانب توجہ دلانا ہے ،جن مدارس کے طلباء شریک ہورہے ہیں ان مدارس کے ذمہ داران کی خدمت میں توصیفی مومنٹوس دیے جائیں گے نیز جو طلباء امتیازی درجہ حاصل کریں گے ان طلباء پر محنت کرنے والے اساتذہ کرام کی خدمت میں بھی اعزازی مومنٹوس بھی دیے جائیں گے ،منبر و محراب فاونڈیشن کے ٹرسٹیان نے عوام و خواص سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسابقہ میں تشریف لاکر ان طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں واضح ہو کہ بعد نماز مغرب(متوقع )ہر فرع کے پانچ ممتاز درجہ پانے والےخوش نصیب طلباء کے درمیان فائینل مقابلہ ہوگا اور ۸ بجے سے انعامات و اسنادات و مومنٹوس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔۔تمام مساہمین مسابقہ اور مقررہ نگران حضرات سے درخواست ہے کہ ساڑھے چھ بجے سے پہلے مقام مسابقہ پہنچ جائیں تاکہ شناختی کارڈ حوالے کیے جاسکیں ان شاء للہ ٹھیک 7 بجے مسابقہ کا آغاز ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button