ایجوکیشن

اگریکلچر یونیورسٹی میں ڈپلوما کورسس کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی 

حیدرآباد:24/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اگریکلچر یونیورسٹی میں مختلف ڈپلوما کورسس میں مخلوعہ نشستوں کو پرُ کرنے کیلئے ایک نوٹیفکشن کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ ان ڈپلومہ کورسس میں پہلے داخلہ کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بات کا انکشاف یونیورسٹی رجسٹرار سدھیر کمار نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایس پالی سیٹ 2022 ء امتحان اور انجینئرنگ اسٹریم کے ساتھ ساتھ ای سی ایس کامیاب ہونے والے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی ترجیح ٹی ایس پالی سیٹ (اگریکلچر)دوسری ترجیح پالی سیٹ 2022 ء (انجینئرنگ) امیدواروں کو دی جائے گی۔ درخواستیں جاریہ ماہ کی 28 تاریخ تک داخل کی جاسکتی ہے۔ یکم / اکتوبر کو طلباء فیس،اصلی اسنادات کے ساتھ شرکت کرنے کی خواہش کی۔ دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.pjtsau.edu.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button