مبارکباد

محترمہ فرحت النساء کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 

محترمہ فرحت النساء اسکول اسسٹنٹ سید مُرتضیٰ حسین میموریل گورنمنٹ ہائی اسکول اردو ‘ انگلش میڈیم لنگر حوض ہاشم نگر ( گولکنڈہ منڈل) بنت جناب الحاج محمدمُنیر الدین مفتی کوہیری مرحوم زوجہ جناب الحاج مرزا خرم بیگ کو تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جنا ب محمد خواجہ مجیب الدین نے اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا یہ ایوارڈ ایک توصیف نامہ ‘ مومنٹو پر مشتمل ہے

 

محترمہ کو گلہاۓ ممنونیت پیش کرنے کے علاوہ شالپوشی بھی کی گئی محترمہ فرحت النساء 12 دسمبر 1991ء کو گورنمنٹ بوائز اپر پرائمری اسکول دودھ باؤلی 1 ( سیتارام باغ زون ) پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ یو پی ایس علی آباد ‘ گورنمنٹ یوپی ایس اسٹیشن دبیر پورہ ‘ گورنمٹ یوپی ایس دریچہ ماتا ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیدی بازار’ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اندرون یاقوت پورہ ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حمام باؤلی ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یوسف گوڑہ ‘گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ھمایوں نگر 1’ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردوگولکنڈہ پر اپنی خدمات کے علاوہ بحیشیت ریسورپرسن بھی نمایاں خدمات انجام دیں

 

ایوارڈ ملنے پر صدرمدرس وڈپٹی آئی او ایس جناب محمد مقبول احمد ‘ اساتذہ جناب ساجد محی الدین ‘جناب محمد یوسف ‘ جناب مقصود احمد ‘ جناب جی رام منوہر کے علاوہ جناب محمد حُسام الدین ریاض اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button